سرکاری ملازمین کی تنخواہیں؟ بڑی خبر آ گئی

تنخواہیں

نیوز ٹوڈے :   سرکاری اداروں میں لاکھوں لوگ ملازم ہیں اور ایسے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ سرکاری ملازمین کو جنوری کی تنخواہ اور پنشن کب ملے گی؟ اس حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کی رواں ماہ کی تنخواہیں 31 جنوری تک ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ متعلقہ حکام کو پنشنرز کو پنشن بروقت ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس سلسلے میں محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کے انتظامی افسران کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یکم اور 2 فروری کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے باعث یہ ادائیگی 31 جنوری تک کی جائے تاکہ ملازمین اور پنشنرز کو جنوری کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+