کوئی شکایت ہے مجھ سے کرلیں کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں، بلاول بھٹو کا تاجروں سے خطاب

بلاول بھٹو

نیوز ٹوڈے :   بلاول بھٹو نے تاجروں سے خطاب کرتے ہو‍ۓ کہاہے کہ اگرکوئی شکایت ہے مجھ سے کرلیں کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں، اس صوبے کی ذمہ داری پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے-ان مسائل کا حل بھی ہم کرسکتے ہیں-

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی تاجر سے چندہ یا بھتہ نہیں مانگا، میرا سیدھا دعویٰ ہے، اگر آپ کو میرے بارے میں کوئی شکایت ہے تو براہ راست بتائیں، میں کیوں چاہوں گا کہ لوگ آپ کو میرے نام یا ہمارے نام پر تنگ کریں۔ حکومت، مسئلہ کچھ بھی ہو، آپ مجھے کھل کر بتائیں، نام بتائیں کہ فلاں افسر یا شخص آیا اور یہ مطالبہ کیا۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ چل رہی ہے، عالمی سطح پر بھی اسے سراہا گیا ہے۔ سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبے منافع بخش ہیں، یہ تمام منصوبے اب اپنی لاگت پوری کرنے کے بعد منافع کما رہے ہیں، ہم سندھ کے عوام کی خدمت کے لیے نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تاجروں سے خطاب میں کہا کہ اگر آپ کو وزیر یا وزیراعلیٰ سے کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں اور کسی سے شکایت نہ کریں۔

کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے تاجروں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں کوئی شعبہ ایسا نہیں جس سے میرا رابطہ نہ ہو۔ مقصد آپ کے مسائل کو سننا اور ان کا حل تلاش کرنا ہے۔ اب ہم تاجر برادری سے اپنا رابطہ بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی پر عائد ہوتی ہے۔ کسی اور سے شکایت کرنے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ کو کسی کے خلاف کوئی شکایت ہے تو ہم سے بات کریں۔ ہم دودھ کے دھلے نہیں ہیں لیکن اتنے برے بھی نہیں ہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ آپ جن مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ مسائل کا حل تلاش کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اسے قبول کرتے ہیں۔ اگر آپ کو وزیر یا وزیراعلیٰ سے کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں اور کسی سے شکایت نہ کریں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ میں کیوں چاہوں گا کہ کوئی میرے یا حکومت کے نام پر آپ کو ہراساں کرے، میں اس صوبے اور ملک سے الیکشن لڑتا ہوں، میرے نمائندے جیتے، میری ایک ہی خواہش ہے کہ میں اپنے لوگوں کو روزگار فراہم کروں اور میں اسے حکومت کے ذریعے پورا نہیں کر سکتا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم واحد صوبہ ہیں جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے کامیاب منصوبے چلا رہے ہیں، میں اب اس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مزید تیز کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایک تقریب میں تاجر رہنما عتیق میر نے احسن اقبال سے درخواست کی تھی کہ وہ مریم نواز کو کچھ وقت کے لیے ہمارے پاس دیں اور مراد علی شاہ کو رکھیں تاہم بعد ازاں انہوں نے اس پر وضاحت جاری کرتے ہوئے اپنے بیان کو مذاق قرار دیا تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+