عمر ایوب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا
- 28, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکراتی اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا، مذاکرات میں شامل نہ ہونے کی وجہ 9 مئی اور 26 نومبر کو کمیشن کی تشکیل نہیں تھی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کے مدرسے پر چھاپہ مارا گیا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عمر ایوب نے اسے افواہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا کر ان کی جگہ جنید اکبر کو صدر بنانے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کے کی تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں تاہم پی ٹی آئی حکام اس کی تردید کر رہے ہیں۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے