ثانیہ مرزا سے تعلقات کی خبریں، محمد شامی نے خاموشی توڑ دی

محمد شامی نے ثانیہ مرزا

نیوز ٹوڈے :    بھارتی کرکٹر محمد شامی نے ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنے تعلقات اور شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ محمد شامی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں حصہ لیا، جہاں انہوں نے اپنے اور ثانیہ مرزا کے بارے میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اے آئی کی تصاویر شیئر کرکے اور شادی کی جھوٹی خبریں پھیلا کر مجھے اور ثانیہ مرزا کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ محمد شامی نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ میڈیا اداروں نے اے آئی کی تصاویر کی تصدیق نہیں کی اور خبریں بنائیں جس سے نہ صرف کردار کشی ہوئی بلکہ میری ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی کے ذریعے جعلی تصاویر بنانے والے مجھ سمیت ان تمام لوگوں کے دشمن ہیں جن کے بارے میں وہ جھوٹ پھیلاتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شامی کی سابق اہلیہ حسینہ جہاں نے بھی محمد شامی اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کا دعویٰ کیا تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+