’نواز شریف اور مریم مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہو گئے‘

نواز شریف اور مریم

نیوز ٹوڈے :    خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہو گئے۔خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر محمد سیف نے پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات کی ناکامی پر ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم اپنے مشن میں کامیاب ہو گئے اور ان کا گروپ مذاکرات کی ناکامی پر اپنی خوشی پر قابو نہ رکھ سکا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کی ناکامی کا ہدف دیا تھا۔ حکومت کی سنجیدگی کا فقدان عرفان صدیقی اور رانا ثناء اللہ کے بیانات سے عیاں تھا۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے سے یہ بات واضح ہوگئی کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے، کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے جعلی حکومت کی حقیقت سامنے آجائے گی۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ نواز شریف سیاسی عدم استحکام میں ہی اپنی بقا دیکھتے ہیں کیونکہ سچ سامنے آنے کے بعد جعلی حکومت کو کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے دیے گئے سات دن میں حکومت کی جانب سے جواب نہ دینے پر حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+