علی امین گنڈا پور نے استعفیٰ دے دیا
- 29, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : علی امین گنڈا پور نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ منظور کر لیا بیان میں یہ بھی کہا گیا ہ کہ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ پی ٹی آئی کے بانی کی ہدایت پر قبول کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی نے گزشتہ روز علی امین گنڈا پور سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر برہمی کا اظہار کیا ۔ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر احتجاج کیوں نہیں ہوا؟ پی ٹی آئی کے بانی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کرپشن کی بہت سی تفصیلات اور کہانیاں سامنے آرہی ہیں، کرپشن اور ناقص کارکردگی کی مزید کوئی شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے۔
پی ٹی آئی کے بانی نے وزیراعلیٰ گنڈا پور کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی معاملات پر عاطف خان سمیت پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں۔ علی امین کی محسن نقوی کے ساتھ تصاویر پر برہمی کا اظہار کیا اور علی امین کو ہدایت کی کہ وہ محسن نقوی کا قریبی دوست بننے کے بجائے گورننس پر توجہ دیں۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے