اوور بلنگ اور یونٹس نکالنے پر نیب نے لیسکو افسران کو طلب کر لیا
- 29, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : قومی احتساب بیورو (نیب) نے اوور بلنگ اور یونٹس کی واپسی سے متعلق اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر نیب نے لیسکو کے 20 ایس ڈی اوز کو نوٹس بھجواتے ہوئے تمام افسران کو 4 فروری کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
نیب کی جانب سے طلب کیے گئے افسران میں سرکل ون، سرکل ٹو، سرکل تھری اور دیگر کے افسران شامل ہیں۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اوور بلنگ اور یونٹس نکالنے کی مدت 2020 سے 2024 تک ہے، کن افسران نے صارفین کے بل سے یونٹس نکالنے کی ہدایات دی؟
دوسری جانب لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے بیانات کی روشنی میں ایگزیکٹوز، ایس ای اور چیف انجینئرز سمیت دیگر افسران کو بھی طلب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اوور بلنگ اور اس کے بعد یونٹس کی واپسی کی انکوائری فروری میں مکمل کر لی جائے گی۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے