آئی جی کے پی اور ڈی جی ایف آئی اے کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
- 29, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا پولیس اختر حیات اور ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔حکومت نے آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی کے پی کو ان کے عہدے سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ وہ طویل عرصے سے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ثابت ہو رہے تھے۔
حکومتی اعلان کے مطابق ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ برطرف آئی جی کے پی اختر حیات نے تمام پولیس افسران کو نومبر 2024 میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی تھی۔
دوسری جانب ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی بنایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں انسانی سمگلنگ کے متعدد واقعات میں ایف آئی اے افسران کے ملوث ہونے کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے