چڑیا گھر میں چیتے کے اخراج کی فروخت شروع، جوڑوں کے درد سے نجات کا دعویٰ
- 29, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : چین کے ایک مشہور چڑیا گھر نے طبی فوائد کا دعویٰ کرتے ہوئے چیتے کے اخراج کی فروخت شروع کردی ہے۔چینی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی صوبے سیچوان میں واقع یان بائی فینگشیا وائلڈ لائف چڑیا گھر ان دنوں شدید تنقید کی زد میں ہے۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب چڑیا گھر جانے والے ایک سیاح نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ چڑیا گھر سائبیرین چیتے کے اخراج کی ایک بوتل 7 ڈالر (تقریباً 2000 پاکستانی روپے) میں فروخت کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بوتل پر موجود متن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیشاب جوڑوں کے درد، موچ اور پٹھوں کے درد کا علاج کرسکتا ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اگر اسے سفید شراب میں ملا کر استعمال کیا جائے تو اچھے نتائج حاصل ہوں گے، جب کہ اخراج کے استعمال سے پہلے ادرک کو متاثرہ جگہ پر بھی لگانا چاہیے۔
چڑیا گھر انتظامیہ نے اسے پینے کی ہدایت کی ہے لیکن ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ الرجی ہونے کی صورت میں اسے بند کر دیا جائے۔سیاح کی پوسٹ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور چڑیا گھر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے آئ فونز کے سی او کو بھارت میں سرمایہ کاری بڑھانے سے روک دیا
-
نریندر مودی نے تو بھارت کو گھنٹا گھر بنا دیا جس کو اب میانمار اور نیپال بھی بجا رہے ہیں
-
بھارتی الزام ، پاکستان نے ڈیسالٹ کمپنی کو بھاری رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا جہاز بکواۓ
-
چین نے بھارت کے خلاف ریاست ارونا چل کے مختلف مقامات کے چائنیز نام رکھ دیے
تازہ ترین

تبصرے