ماہ شعبان کا چاند نظر آنے کے حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا اہم اعلان
- 30, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا۔
اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کریں گے۔ واضح رہے کہ ماہرین فلکیات کی پیشین گوئیوں کے مطابق ماہ شعبان کے چاند کی پیدائش ہو چکی ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق شعبان کے چاند کی پیدائش پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 29 جنوری کی شام 5 بج کر 36 منٹ پر ہوئی۔ اس طرح پاکستان میں شعبان کا چاند 30 جنوری بروز جمعرات نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق 30 جنوری بروز جمعرات غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہو گی اور اس کا دورانیہ 25 گھنٹے 4 منٹ ہو گا۔ سورج غروب ہونے کے بعد چاند کی رویت 57 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔
اس طرح شعبان کا چاند 30 جنوری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔دریں اثناء ماہرین فلکیات کی جانب سے رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے اہم پیش گوئیاں بھی سامنے آئی ہیں۔ اس سال رمضان المبارک کا آغاز مارچ میں ہوگا، کچھ ممالک میں یکم مارچ اور کچھ میں 2 مارچ سے، سعودی عرب، خلیجی ممالک سمیت کئی مغربی اور یورپی ممالک میں پہلا رمضان یکم مارچ بروز ہفتہ کو ہوگا۔
عیدالفطر 30 مارچ بروز اتوار یا 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔جبکہ اس سال پاکستان میں عیدالفطر کب منائی جائے گی اس کی متوقع تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، اس طرح عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو منائی جائے گی۔رمضان المبارک کی رویت کا حتمی اعلان اور پاکستان میں عید کا چاند رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
واضح رہے کہ رمضان قمری سال کا نواں مہینہ ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس ہے۔ اس بابرکت مہینے میں مسلمان فجر کی نماز سے مغرب کی نماز تک بھوکے پیاسے اللہ کی رضا کے لیے روزہ رکھتے ہیں اور عید اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے روزہ دار بندوں کے لیے انعام ہے۔ یاد رہے کہ یکم جنوری کو پاکستان میں ماہ رجب کا چاند نظر آگیا تھا جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔
ماہرین موسمیات نے بھی اہم پیش گوئی کی ہے۔ اس سال رمضان کا مہینہ موسم سرما کے اختتام اور بہار کے آغاز پر شروع ہو رہا ہے اور روزے پچھلے سالوں کے مقابلے قدرے ٹھنڈے ہوں گے۔ توقع ہے کہ بہت سے عرب ممالک جیسے سعودی عرب، امارات، قطر، کویت اور مصر کے ساتھ ساتھ دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک کے ابتدائی دنوں میں روزے کا دورانیہ تقریباً 13 گھنٹے ہوگا۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تبصرے