وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی
- 30, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا دورہ کیا۔ اور منصوبے کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا فضائی سروے بھی کیا۔ جبکہ انہوں نے خاصالیحہ خورد راولپنڈی رنگ روڈ کیمپ آفس کا بھی دورہ کیا۔
کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو رنگ روڈ منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بنٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ اور تھلیاں میں 5 انٹر چینجز بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پر ریلوے پل اور 5 اوور پاسز بنائے جائیں گے جب کہ 21 سب ویز ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 38 کلو میٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اور منصوبے کی تکمیل سے معاشی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل سے لاکھوں شہریوں کو سفر میں آسانی ہوگی۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے