وفاقی وزیر داخلہ نے 4 فروری کو سرینا چوک انٹر چینج منصوبے کے افتتاح کا اعلان کر دیا
- 30, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 4 فروری کو سرینا چوک انٹر چینج منصوبے کا افتتاح کرنے کا اعلان کیا ہے۔محسن نقوی نے سرینا چوک انٹر چینج پراجیکٹ کا دورہ کیا، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے فنشنگ کا کام تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے اردگرد خوبصورت ہارٹیکلچر اور آرائشی لائٹس لگائی جائیں، رابطہ سڑکوں کی تعمیر بھی تیزی سے مکمل کی جائے۔عوامی بہبود کا منصوبہ سرینا چوک انٹر چینج پراجیکٹ 3 انڈر پاسز پر مشتمل ہے، ایک انڈر پاس پہلے ہی مکمل کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے