بھارتی کپتان نے لیجنڈ کرکٹر کے خلاف شکایت درج کرادی
- 30, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) میں سابق لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر کی مسلسل تنقید کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔کپتان روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف گواسکر ٹرافی کے دوران بیٹنگ اور پھر کپتانی کے معاملے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ روہت شرما نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے 3 ٹیسٹ میچوں میں صرف 31 رنز بنائے جب کہ ان کی کپتانی میں بھارت آسٹریلیا کے خلاف سیریز 1-3 سے ہار گیا اور بھارت ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔
سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے اس مایوس کن کارکردگی پر روہت شرما کی بیٹنگ اور کپتانی دونوں پر کڑی تنقید کی تھی۔ گواسکر نے ریڈ بال کرکٹ میں روہت کے مستقبل کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے۔ گواسکر نے یہاں تک کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کی بہتری کے لیے قیادت کسی اور کو سونپ دی جائے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما کو یہ تنقید پسند نہیں آئی اور انہیں لگا کہ ان کے خلاف ہونے والی تنقید غیر ضروری ہے جس کے نتیجے میں روہت نے مبینہ طور پر سنیل گواسکر کے خلاف بھارتی کرکٹ بورڈ میں شکایت درج کرادی ہے۔ روہت کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ روہت شرما کو لگتا ہے کہ سنیل گواسکر نے غیر ضروری تنقید کی اور اسی وجہ سے انہوں نے بی سی سی آئی میں گواسکر کے خلاف شکایت درج کرائی۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے