چیمپئنز ٹرافی: شائقین نے آن لائن ٹکٹ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی، 3 میچز کے ٹکٹ فروخت ہو گئے

آن لائن ٹکٹوں کی خریداری

نیوز ٹوڈے :     چیمپئنز ٹرافی کی آن لائن ٹکٹوں کی خریداری میں شائقین کرکٹ نے غیر معمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور تین میچوں کی ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں، پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹیں آن لائن فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان، بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے میچز کے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ 22 فروری کو لاہور میں شیڈول ہے جب کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہوگا۔

دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹ 3 فروری سے فروخت کیے جائیں گے۔

پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ ٹکٹوں کی فروخت پر عوام کا ردعمل اطمینان بخش ہے۔ چند گھنٹوں میں ٹکٹوں کی فروخت شائقین کی دلچسپی کا عکاس ہے۔ پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں جو کہ اچھی خبر ہے۔ پی سی بی زیادہ سے زیادہ شائقین کو میچز کی سہولت فراہم کرے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+