کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار عجیب و غریب رن آؤٹ، دیکھنے والے بھی حیران
- 30, جنوری , 2025

کرکٹ کی دنیا عجیب و غریب واقعات سے بھری پڑی ہے، جس میں کبھی کوئی فیلڈر شاندار کیچ بناتا ہے تو کبھی کوئی بلے باز ایسا چھکا لگاتا ہے جو برسوں سے نظر نہیں آتا۔
لیکن حال ہی میں انگلینڈ کی انڈر 19 اور جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ میں ایک انوکھا رن آؤٹ دیکھنے میں آیا، جس کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے تو غلط نہ ہوگا۔
ہوا کچھ یوں کہ انگلینڈ کے بلے باز آرین ساونت نے جنوبی افریقی باؤلر جیسن راولس کی گیند پر سوئپ شاٹ کھیلا لیکن گیند شارٹ لیگ کے فیلڈر جورک وین کے ہیلمٹ سے ٹکرا کر وکٹوں پر جا لگی۔اب آرین ساونت شاٹ کی اپنی مقرر کردہ لائن (کریز) سے آگے نکل چکے تھے، جب گیند فیلڈر جورک وین کے ہیلمٹ سے ٹکرائی اور اسٹمپ پر جاگری، جسے امپائر نے آؤٹ قرار دے دیا۔
بعد ازاں فیلڈر کو بھی شدید درد میں دیکھا گیا اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔شائقین نے اس واقعے پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، کچھ شائقین نے اس واقعے کی نایابیت کو سراہا جبکہ کچھ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ کرکٹ ایک خطرناک کھیل ہے۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے