وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت، کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش
- 30, جنوری , 2025
.webp)
نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کر دی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ کھلے دل سے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا گیا تاہم پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی سے بہت اچھی نیت سے مذاکرات کیے، ہماری کمیٹی نے کہا کہ اپنے تحریری مطالبات دیں۔
شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو کمیشن کے بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ آکر بیٹھیں، ہم ہاؤس کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہیں، ہم مخلصانہ طور پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے جس کے باعث پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے