لاہور میں پانچ پولیس افسران ایک ہزار روپے کے عوض معطل

پولیس افسران

نیوز ٹوڈے :   ایک ہزار روپے کا نوٹ نکالنے والے پولیس افسران کو انکوائری میں قصوروار پایا گیا۔پولیس کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کی حدود میں چوکی قائم کرنے والے پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے دوران آزاد کشمیر کے رہائشی کی جیب سے ایک ہزار روپے نکال لیے۔ شہری نے ون فائیو پر کال کی تو اہلکاروں نے اس پر دباؤ ڈالا اور جعلی کال کا بیان ریکارڈ کرایا۔

ایس پی سول لائنز نے واقعے کی انکوائری کی اور پولیس افسران کو قصوروار پایا، جس پر تین ہیڈ کانسٹیبل اور دو کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+