پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار کر لیا

چیمپئنز ٹرافی ایونٹ

نیوز ٹوڈے :    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کو بھرپور انداز میں پیش کرنے کے لیے ایونٹس کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار کر لیا ہے اور چیئرمین محسن نقوی نے تمام ایونٹس کی حتمی منظوری دے دی ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے لیے پنڈی سمیت ملک کے تین اسٹیڈیمز کو نئی شکل دے دی گئی ہے۔قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب 7 فروری کو ہو گی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی، صدر آصف زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو حضوری باغ میں ہوگی، تقریب میں اہم قومی شخصیات، کرکٹرز اور آئی سی سی حکام شرکت کریں گے۔

ایونٹ کے شیڈول میں تاخیر اور ٹیموں کی پاکستان آمد کے باعث چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کی شرکت یقینی نہیں اور تمام 8 ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ ٹرافی کے ساتھ ممکن نہیں ہو گا.

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے جس کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+