گیند لگنے سے اسٹیڈیم میں بیٹھے ایک شخص کی موت ہوگئی
- 31, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : امریکہ میں اسکول ایتھلیٹکس کے دوران انڈور اسٹیڈیم میں بیٹھا ایک شخص ہتھوڑے کی گیند کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو کولوراڈو یونیورسٹی انڈور ایتھلیٹکس گیمز میں ہتھوڑا پھینکنے کے مقابلے کے دوران اسٹینڈز میں بیٹھا ایک شخص گیند لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ کولوراڈو یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ کھلاڑی کا تھرو انڈور گرینڈ اسٹینڈ میں رکاوٹ کو توڑتے ہوئے اسٹینڈ میں بیٹھے شخص کو لگا جس سے اس کی موت ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والا 57 سالہ شخص ایونٹ میں شریک ایک کھلاڑی کا باپ تھا۔ دوسری جانب کولوراڈو پولیس نے اس افسوسناک واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے حادثہ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ ہتھوڑا پھینکنے کے مقابلے میں ایک گیند کا وزن تقریباً 7.26 کلو گرام ہوتا ہے۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے