دو صوبوں نے زرعی ٹیکس نافذ کر دیا، 2 سے بات چیت جاری ہے: وزیر خزانہ
- 31, جنوری , 2025
.webp)
نیوز ٹوڈے : وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2 صوبوں نے زرعی ٹیکس کا نفاذ کیا، 2 سے بات چیت جاری ہے، اس حوالے سے وہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بات کر رہے ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی جانب سے دستاویزات کی تفصیلات جمع کرانے کا کام جاری ہے، اس معاملے پر آئی ایم ایف سے کوئی رعایت نہیں مانگی جائے گی۔
قبل ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور محصولات کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس فارم کو آسان بنانے اور کسٹم میں بغیر چہرے کے نظام کے ذریعے شفافیت لانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ حکومت آئندہ مالی سال میں ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے الگ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کیا جاسکے۔ 60 سے 70 فیصد تنخواہ دار طبقہ سپر ٹیکس کے دائرے میں نہیں آتا۔
قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایف بی آر کو 384 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ایف بی آر نے 5624 ارب روپے ریونیو اکٹھا کیا ہے جو کہ 6008 ارب روپے کے ہدف سے کم ہے۔ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کے ساتھ ٹیکسوں کا تناسب بڑھ کر 10.8 فیصد ہو گیا ہے۔
اجلاس میں مالیاتی پالیسیوں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی اور خریداری کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایف بی آر افسران کے تربیتی پروگراموں کا جائزہ لیا گیا۔

خاص خبریں
-
سعودی عرب نے قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 بھارتی شہریوں کو پھانسی پر لٹکا دیا
-
اسرائیل نے کیا ایک مرتنہ پھر غزہ جنگ میں اپنی ناکامی کا اعتراف
-
پاکستانیوں اور افغانستانیوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کے امکانات نطر آنے لگے
-
شامی سیکیورٹی فورس نے سابقہ معزول صدر (بشارالاسد ) کے 28 حمایتی ہلاک کر دیے
تازہ ترین
-
سعودی عرب نے قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 بھارتی شہریوں کو پھانسی پر لٹکا دیا
-
اسرائیل نے کیا ایک مرتنہ پھر غزہ جنگ میں اپنی ناکامی کا اعتراف
-
پاکستانیوں اور افغانستانیوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کے امکانات نطر آنے لگے
-
شامی سیکیورٹی فورس نے سابقہ معزول صدر (بشارالاسد ) کے 28 حمایتی ہلاک کر دیے
تبصرے