چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم

نیوز ٹوڈے :   آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل دھچکا لگا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راؤنڈر مچل مارش چند روز سے کمر کی تکلیف میں مبتلا تھے جس کے باعث اب وہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مچل مارش کا ری ہیب کے دوران درد کم نہیں ہوا جس کے باعث وہ اب ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش مزید آرام اور بحالی کریں گے جب کہ ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی اسکواڈ کی آخری تاریخ 12 فروری ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+