زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اسے جدید بنانے کے لیے کام کرنا ہوگا، گورنر اسٹیٹ بینک
- 31, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : جمیل احمد کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے، زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارا زرعی شعبہ ناگہانی آفات سے شدید متاثر ہوا، ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ہم زرعی شعبے میں اصلاحات پر کام کر رہے ہیں، ہمیں مسائل پر بات کرنی ہے تاکہ یہ شعبہ ترقی کر سکے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ زرعی شعبے سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہمیں کسانوں کی تربیت پر توجہ دینا ہوگی اور زراعت کو جدید بنانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے