فلسطین کی صیہونی فوجی چوکی پر فائرنگ سے 2صیہونی فوجی ہلاک 8 زخمی

      نیوز ٹوڈے : مغربی کنارے میں فلسطین کی مزاحمتی جماعت کے اہلکار نے حملہ کرکے 2 صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور 8 کو زخمی کر دیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق منگل کے دن صبح کے وقت مقبوضہ مغربی کنارے کے دیہات (تیاسیر) کے نزدیک فلسطین کی مزاحمتی جماعت کے ایک اہلکار نے اسرائیلی فوج کی چیک پوسٹ میں داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی ـ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ مزاحمت کار منگل کے دن صبح 6 بجے صیہونی فوج چوکی میں داخل ہو کر فوجیوں پر فائرنگ کی ـ اسرائیلی چیک پوسٹ میں 11 صیہونی فوج اور ایک ان کا کمانڈر بھی موجود تھے ـ

      مزاحمت کار رات کے وقت فوجی چوکی کے نزدیک چھپ گیا اور صبح کے وقت جب 2 صیہونی فوجی چیک پوائنٹ کھولنے کیلیے آۓ تو مزاحمت کار نے ان پر فائرنگ کر دی ـ فائرنگ سے ایک صیہونی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ـ فوجی چوکی کے اندر موجود صیہونی فوجیوں نے بھی فائرنگ شروع کر دی ـ فائرنگ کے اس تبادلے میں ایک اور صیہونی فوجی بھی ہلاک اور 8 زخمی ہو گۓ جبکہ صیہونی فوج کی فائرنگ سے مزاحمت کار بھی شہید ہو گیا ـ صیہونی فوج کے مطابق مزاحمت کار کے پاس ایک رائفل اور 2 میگزین تھے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+