غزہ میں صیہونی فوج نے فائرنگ کرکے ایک بچے سمیت 3 شہریوں کو شہید کر دیا

      نیوز ٹوڈے : غزہ میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ غزہ کے علاقے (رفع) میں صیہونی فوج نے فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے ـ "الجزیرہ" کی دی گئی رپورٹ مطابق غزہ کے علاقہ رفع میں العودا سکوائر میں صیہونی فوج نے اسنائپر سے ایک بچے کو سینے میں گولی مار کر شہید کر دیا ـ رپورٹ کے مطابق اس واقعہ سے پہلے غزہ کے مشرقی علاقے میں صیہونی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی شہری کو شہید  اور ایک کو زخمی کر دیا ـ

    غزہ میں جنگ بندی کے بعد پہلے دن ہی صیہونی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی شہری بھی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ شہید ہو گیا ـ اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ میں صیہونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 47 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ لاکھوں بے گھر ہو گۓ تھے ـ جنگ بندی معاہدے کے بعد اپنے گھروں کو واپس لوٹنے والے فلسطنینیوں کے ساتھ بھی اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں کوئی کمی  نہیں آئی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+