پاکستانی زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کیا جائے ( آئی ایم ایف ) نے حکم جاری کر دیا
- 11, فروری , 2025

نیوز ٹوڈے : آئی ایم ایف نے زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا حکم دے دیا ـ پاکستان کے دورے پر آںے والے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے وفد نے پاکستانی زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا حکم جاری کردیا ـ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دورے پر آنے والے آئی ایم ایف کے وفد نے مختلف اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں ـ ان ملاقاتوں میں آئی ایم ایف وفد کے مشن کو بدعنوانی کی روک تھام ، اور مالی جرائم کی روک تھام کیلیے کیے گۓ اہم اقدامات سے آگاہی دی گئی ـ مشکوک ٹرانزیکشن کی روک تھام اور منی لانڈرنگ کے خلاف کیے گۓ اقدامات پر بھی آئی ایم ایف کے وفد کو بریف کیا گیا ـ
آئی ایم ایف کے مشن نے لینڈ کمیشن اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کیں ـ اس کے علاوہ وفد نے وزارت خزانہ اور وزارت قانون سے بھی ملاقات کی ـ آئی ایم وفد جوڈیشنل کمیشن اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں کرے گا ـ اس ملاقات میں ججوں کی تعیناتی کے طریقہ کار اور آئینی اور قانونی معاملات سے آگاہی دی جائے گی ـ رپورٹ کے مطابق (آئی ایم ایف) کا وفد آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے بھی ملاقات کرے گا ـ

خاص خبریں
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے شرائط رکھ دیں
-
یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم
-
اٹلی سے غزہ کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان کر دیا
-
جوہری توانائی کی معائنہ کار ٹیم نے اپنے جوتوں میں جاسوسی چپس چھپا رکھی تھیں ایران نے کیا انکشاف
تازہ ترین

تبصرے