وزیر اعظم شہباز شریف آج دبئی میں ( آئی ایم ایف ) کی منیجنگ ڈائریکٹر "کرسٹیانا جارجیو " سے ملاقات کریں گے
- 11, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم پاکستان آج ایم ڈی (آئی ایم ایف) کے ساتھ دبئی میں ملاقات کریں گے ـ ایک بلین ڈالر قرض کی دوسری قسط کے اجرء سے قبل جائزہ مذاکرات کے آغاز سے 3 ہفتے قبل وزیر اعظم (شہباز شریف اور ایم ڈی آئ ایم ایف کرسٹیانا جارجیو) آج دبئی میں ملاقات کریں گے ـ حکومت اور سفارتی ذرائع کے مطابق یہ سائڈ لائن ملاقات دبئی میں "ورلڈ گورنمنٹس سمٹ اجلاس" کے موقع پر ہو گی ـ اس ملاقات کی درخواست پاکستان نے کی ـ سربراہی اجلاس کا اہتمام عرب امارات کی حکومت کر رہی ہے ـ اس ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار اور کابینہ کے دیگر اہم عہدہ داربھی وزیر اعظم کے ساتھ وفد میں شامل ہوں گے ـ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو بھی پرتگال سے واپسی پر اجلاس میں شامل ہونے کیلیے کہا گیا ـ وزیر اعظم شہباز شریف اور ( آئی ایم ایف ) کی ایم ڈی کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کے بارے میں ( آئی ایم ایف ) یا وزیر خزانہ کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ـ یہ اعلیٰ سطح کی ملاقات اس وقت کی جا رہی ہے جب وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کو ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی طرف سے پلاٹوں کی خریدو فروخت پر ٹیکس کم کرنے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے ـ وزیر اعظم شہباز شریف پچھلے ہفتے میں دو مرتبہ اجلاس ملتوی کر چکے ہیں ، جس میں انہوں نے ریئل اسٹیٹ سکٹر میں انکم ٹیکس کی شرح کو کم کرنے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو ختم کرنے کا اعلان کرنا تھا ـ
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے