کراچی میں ہونے و الی امن مشقیں دنیا کے کئی ملکوں کیلیے بہت بڑا پیغام ہیں

      نیوز ٹوڈے :   ایرانی بحری فوج کے کمانڈر (شہرام ایرانی)  کا کہنا ہے کہ کراچی میں جاری "امن مشقیں 2025 " دنیا کے کئی ملکوں کیلیے بہت بڑا پیغام ہے ـ انقلاب ایران کی سالگرہ کے موقع پر کراچی میں ایران کے قونسل خانے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ( ایرانی بحری فوج کے کمانڈر شہرام ایرانی پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رجا امیری مقدم کراچی میں قائم ڈپلومیٹک کور کے ڈین ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان اور سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اور مہمان خصوصی سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری) نے شرکت کی ـ

    تقریب کے اختتام پر خصوصی انٹرویو کے دوران ایران کی بحری فوج کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ ہمارا خطہ دنیا میں بہت اہمیت رکھتا ہے ـ اور یہ اہمیت "جیو اسٹریٹجک ، جیو اکانومی اور جیو پولیٹکس" کی وجہ سے ہے ـ ایرانی بحری فوج کے کمانڈر نے کہا کہ ہمارا خطہ اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ 60 فیصد سے زیادہ تجارت اس خطے سے ہوتی ہے ـ امن مشقوں میں ایرانی دستے کی شرکت کے حوالے سے ایرانی کمانڈر کا کہنا تھا ـ کہ امن مشقوں 2025 نے تمام ملکوں کو بڑا پیغام دیا ہے کہ ہم سب ایک ہیں اور مل کر اپنی حفاظت کر سکتے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+