وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بلا لیا

     نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم آف پاکستان (محمد شہباز شریف) نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ـ رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن 11 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا ـ  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جاۓ گا ـ وزیر اعظم شہباز شریف دبئی میں ہانےو الی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں  شریک ہونے کیلیے دبئی کے دورے پرہیں ـ منگل کے دن شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر (شیخ محمد بن زید النہیان) سے بھی ملے ۔ ابو ظہبی میں ہوئی اس ملاقات میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہوئے ـ ملاقات میں  متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+