روس نے بھارت کو ( ایس یو 57 ) روسی طیارے تیار کروانے کی پیشکش کر دی
- 13, فروری , 2025

نیوز ٹوڈے : " بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق روس اور بھارت کے حکام نے ایک دن قبل بتایا کہ روس نے بھارتی فضائی فوج کیلیے جدید ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے (ایس یو 57 ) بھارت میں ہی بنانے کی پیش کش کی ہے ـ رپورٹ کے مطابق اسلحہ برآمد کرنے والے روسی سرکاری ادارے روسو بورن ایکسپورٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے یہ پیش کش قبول کر لی تو ان طیاروں کی تیاری بھارت میں جاری سال میں شروع کر دی جائے گی ـ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع کی جانب سے اس حوالے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ـ روس کے ان ایس یو 57 لڑا کا طیاروں کو امریکہ کے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کا ثانی سمجھا جاتا ہے ـ
رپورٹ کے مطابق روسی ایس یو 57 طیاروں کی بھارت میں تیاری کے حوالے سے روس کی بھارتی سرکاری طیارہ ساز ادارے (ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ) سے بات ہوئی ہے ۔ روسی سرکاری طیارہ ساز کمپنی کے ترجمان نے بنگلورو میں ہونےو الے ایئر شو کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوۓ بتایا کہ ٹیکنالوجی کی مکمل منتقلی کے ساتھ بھارت میں ان طیاروں کی تیاری سے یہ بات واضح ہو جاۓ گی کہ روس پر لگائی گئ مغربی پابندیوں سے طیاروں کی پیداوار میں کمی نہ آئے ـ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس یو 30 طیاروں کی بھارت میں بہترین پروڈکشن کے بعد ایس یو 57 طیارے تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ـ

تبصرے