رائیونڈ میں شادی کی تقریب میں کھانا کھاتے ہی 200 باراتیے ہسپتال پہنچ گۓ

        نیوز ٹوڈے : رائیونڈ میں شادی میں زہریلا کھانا کھاتے ہی 200  باراتیے ہسپتال پہنچ گۓ ـ ترجمان فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق  رائیونڈ میں جاری شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھاتے ہی 200 افراد کی حالت غیر ہو گئی ـ متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلیے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ـ ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ( ڈی جی فوڈ اتھارٹی)  نے فوری طور پر نوٹس لے لیا ـ اور فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شادی ہال میں پہنچ کر خوراک کے نمونے اکٹھے کر لیے جن پر تحقیق کرنے کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی ـ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق واقعہ کے فوری بعد شادی ہال کو سیل کر دیا گیا ـ اور شادی ہال کے مالکان کے خلاف کارروائی کیلیے درخواست جمع کرا دی گئی ـ دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+