ترکیہ کے صدر کے دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچنے پر والہانہ استقبال

     نیوز ٹوڈے : ترکیہ کے صدر (رجب طیب اردوان خاتون اول اور اعلیٰ سطح کے وفد) کے ساتھ  2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گۓ ـ  رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان  2 دن کے سرکاری دورے پر پاکستان آۓ ہیں اورترکیہ کی بڑی بڑی کاروباری شخصیات بھی  ان کے ساتھ ہیں ـ (وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر پاکستان آصف زرداری) نے نور خان ایئر بیس پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا استقبال کیا ـ ترکیہ کے صدر کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور سکول کے بچوں نے علاقائی لباس میں ترکیہ کے صدر کو خوش آمدید کیا ـ

   ترکیہ کے صدر کے استقبال کیلیے ملٹری بینڈ بھی روایتی انداز میں بجایا گیا ـ پاکستانی فضائی حدود میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی ترکیہ کے صدر کا استقبال کیا ـ ترکیہ کے صدر کا جہاز ، پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں کے حصار میں اسلام آباد پہنچا ـ ترکیہ کے صدر ، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر پاکستان آصف زرداری سے ملاقات کریں گے ـ شہباز شریف اور رجب طیب اردوان پاک ، ترک اعلٰ سطح اسٹریٹجک کو آپریشن کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے ـ اور کئی اہم مشترکہ منصبوں اور ایم او یوز پر بھی دستخط کریں گے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+