اسرائیل رواں سال ایران کے ایٹمی پلانٹس پر حملہ کر سکتا ہے ، امریکی اخبار کا دعویٰ
- 14, فروری , 2025

نیوز ٹوڈے : امریکی اخبار کے مطابق اسرائیل اس سال ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے ۔ امریکی انٹیلیجنس کی فراہم کردہ معلومات کے تحت یہ حملہ جاری سال کے درمیان تک ہو سکتا ہے ، اور اس حملے سے ایران کا جوہری پروگرام ہفتوں یا مہینوں پیچھے چلے جانے کی اطلاعات ہیں ـ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے اس حملے سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ جاۓ گی ـ امریکہ کی انٹیلیجنس کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل ایران کے ایٹمی پلانٹ پر حملہ کر سکتا ہے ـ امریکی اخبار کی اس خبر پر وہائٹ ہاؤس یا اسرائیلی حکومت کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ـ
دوسری طرف امریکہ کے اخبار کی اس رپورٹ کے جواب میں ایران کے صدر (مسعود) کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کے ایٹمی پلانٹس پر حملہ تو کر سکتا ہے لیکن ایٹمی پلانٹس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ـ ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل ، ایران کی نۓ سرے سے جوہری پروگرام پر کام کرنے کی صلاحیتیں مٹا نہیں سکتا ـ کچھ دن پہلے ہی امریکی صدر (ٹرمپ) نے کہا تھا کہ وہ ایران پر حملے کی بجاۓ ایران کے ساتھ ایٹمی ڈیل کرنا پسند کرتے ہیں ـ امریکی اخبار کو دیے گۓ انٹرویو کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر یہ ڈیل ہو گئی تو اسرائیل ایران پر حملہ نہیں کرے گا ـ

تبصرے