حماس نے اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے اور معاہدے کی دیگر شرائط پر عمل کرنے کا اعلان کر دیا

      نیوز ٹوڈے : فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) نے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرتے ہوۓ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا اعلان کر دیا ـ حماس کے مطابق اس کے رہنماؤں کی قاہرہ میں مصر اور قطر کے ثالثوں سے جنگ بندی شرائط  کے بارے میں بات چیت ہوئی ـ جس میں فلسطینیوں کیلیے رہائش خیموں ، طبی سامان اور دیگر امدادی سامان کی فراہمی پر تبادلہ خیال ہوا ـ سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں حما س کا کہنا تھا کہ ان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کے تحت طے کیے گۓ وقت کے مطابق اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا ، اور جنگ بندی معاہدے کی دوسری شرائط پر بھی عمل درآمد کیا جائے گا ـ

      اس سے پہلے اسرائیل کی طرف سے مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے حماس نے بھی اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ، جس پر امریکہ اور اسرائیل نے دھمکی دی تھی کہ اگر ہفتے کے دن 12 بجے تک اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو اسرائیل غزہ پر دوبارہ حملہ کر دے گا ـ اور جنگ بندی معاہدہ ختم ہو جائے گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+