نریندر مودی کا امریکہ میں دو روزہ قیام رنگ لانے لگا
- 14, فروری , 2025

نیوز ٹوڈے : بھارتی وزیر اعظم (نریندر مودی کی ڈونلڈ ٹرمپ) سے ملاقات کے بعد امریکہ نے بھارت کو ایف 35 لڑاکا طیاروں سمیت کئی ارب ڈالر کا فوجی ساز و سامان دینے کا اعلان کر دیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اپنے 7 رکنی وفد کے ساتھ جمعرات کے دن دو روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گۓ ـ نریندر مودی نے واشنگٹن میں (ٹیسلا کمپنی کے سربراہ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی ساتھی ایلون مسک) سے ملاقات کی ـ بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے وقت ایلون مسک کے ساتھ صرف اس کے 3 معصوم بچوں سمیت اس کی فیملی موجود تھی ـ اس کے بعد بھارتی وزیر اعظم نے وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے بھی ملاقات کی ـ
بھارتی وزیر اعظم اور امریکی صدر نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی ـ میڈیا سے بات کرتے ہوۓ امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ نریندر مودی کے ساتھ مل کر بہت خوشی ہوئی ، ہمارے پاس تیل اور گیس ہے جو ہم بھارت کو فراہم کر سکتے ہیں ـ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درماین قائم تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور امریکی خسارہ کم کرنے پر بات ہوئی ـ امریکی صدر نے اعلان کیا کہ بھارت کو امریکہ کے ایف 35 لڑاکا طیاروں سمیت کئی ارب ڈالر کا فوجی سامان دیا جائے گا ـ ٹرمپ نے ممبئی حملوں میں ملوث پاکستانی کینیڈین تیمور رانا کو بھارت کے سپرد کرنے کا اعلان بھی کیا ـ

تبصرے