جرمنی کے شہر (میونخ) میں افغان شہری نے مزدوروں پر گاڑی چڑھا دی 28 مزدور زخمی

      نیوز ٹوڈے : افغان شہری نے جرمنی کے شہر (میونخ)  میں مزدوروں کے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی ،جس سے  28 مزدور زخمی ہو گۓ  ـ میونخ کے حکام کی رپورٹ کے مطابق زخمی مزدوروں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ـ پولیس نے حملہ آور افغان شہری کو حراست میں لے لیا ـ جرمن پولیس کی دی گئی معلومات کے مطابق حملہ آور افغان شہری کی عمر 25 سال تھی اور اس نے جرمنی میں پناہ لینے کی درخواست جمع کرا رکھی تھی ـ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص پر پہلے بھی چوری اور منشیات فروشی کے کئی الزامات عائد تھے ـ افغان شہری کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ـ

    جرمنی کی ریاست (باوارایا) کے وزیر اعظم کے مطابق یہ دہشتگردانہ کارروائی ہو سکتی ہے  ـ یہ حملہ امریکہ کے نائب صدر (جے ڈی وانس اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی) کے سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلیے میونخ آنے سے کچھ گھنٹے پہلے کیا گیا ـ پچھلے مہینے بھی جرمنی کے شہر ( آشا فنبورگ) میں چاقو سے حملہ کر کے 2 افراد کو ہلاک اور 1 کو زخمی کر دیا گیا تھا ـ "بین الاقوامی میڈیا " کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں بھی ایک 28 سالہ افغان شہری کو  جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+