پیکا قانون کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن نے صحافیوں کی حمایت کا اعلان کر دیا

     نیوز ٹوڈے : مولانا فضل الرحمٰن نے پیکا قانون کے خلاف صحافیوں کی حمایت کا اعلان کر دیا ـ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن نے صحافیوں کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ سیاست دانوں کو ملک کے نظام سے نکالا جا رہا ہے ـ پارلیمنٹ کی اہمیت کو ختم کیا جا رہا ہے ـ جمہوریت ختم ہوتی جا رہی ہے ـ سیاسی جماعتوں کو غیر مؤثر کر دیا گیا تو معاملات کا کیا بنے گا ـ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کو اکثریت کے فیصلوں کو ماننا چاہیے ـ  مولانا نے کہا کہ کھیلے گۓ سیاسی کھیل میں اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ـ کیا ہم نے بلوچستان کی صورتحال پر کبھی غور نہیں کیا ـ

     مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عوام کی تائید  کے بغیر حکومتوں پر قوم بھروسہ نہیں کرتی ـ  حکومت کے نمائندے عوام کا سامنا نہیں کر سکتے ـ مولانا نے کہا کہ میں پیکا قانون کے خلاف صحافیوں کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں ـ فضل الرحمٰن نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی سے لڑانے کی کوشش کی گئی ـ عوام سے صرف دکھاوے کیلیے لائن میں کھڑے کر کے ووٹ لیا جاتا ہے ـ جو باکس کھولتا ہے یہ اس کی مرضی پر منحصر ہے کہ کیا کرتا ہے ـ ہم طاقت کے آگے سر نہیں جھکائیں گے ـ

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+