رجب طیب اردوان نے دیا شہباز شریف اور آصف زرداری کو ترک الکٹرک گاڑی کا تحفہ

     نیوز ٹوڈے : ترکیہ کے صدر (رجب طیب اردوان) نے پاکستان کے دورے کے دوران (وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری) کو ترکیہ کی بنی ایک ایک   الیکٹرک گاڑی کا تحفہ دیا ـ وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی دی گئی  الیکٹرک گاڑی خود چلائی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ان کی برابر والی سیٹ پر بیٹھے ـ جبکہ صدر مملکت آصف زرداری کو ملنے والی گاڑی آصفہ بھٹو نے ڈرائیو کی اور ترکیہ کے صدر ان کے برابر فرنٹ سیٹ پر بیٹھے اور صدر مملکت  آصف زرداری پچھلی سیٹ پر بیٹھے ـ

    وزیر اعظم اور صدر مملکت دونوں رہنماؤں نے الیکٹرک گاڑیوں کے تحفے پر ترکیہ کے صدر کا شکریہ ادا کیا ـ اس سے قبل ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ملائشیا کے دورے کے دوران ملیشین صدر کو بھی الیکٹرک گاڑی تحفے میں دی ـ ملائشیا کے وزیر اعظم (انور ابراہیم) نے ترکیہ کے صدر کو فرنٹ سیٹ پر بٹھا کر گاڑی چلائی تھی ـ اور اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی دلچسپ بات چیت بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+