ترکیہ دے گا پاکستان کو جدید ڈرون
- 14, فروری , 2025

نیوز ٹوڈے : ترکیہ دے گا پاکستان کو جدید ڈرون طیارے ـ ترکیہ کے صدر (رجب طیب اردوان) کے پاکستان دورے کے دوران پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ زیادہ تر بات چیت دفاعی تعاون پر ہوئی ـ پاکستان اور ترکیہ کے ہائی لیول اسٹریٹجک تعاون کونسل کے پہلے 9 گروپ تھے جن کو اب بڑھا کر 11 کر دیا گیا ہے ـ اس کی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے تحت پاک بحریہ کیلیے 4 مزید جہاز خریدے گۓ ـ (رجب طیب اردوان اور وزیر اعطم شہباز شریف) نے 1 گھنٹہ کی الگ ملاقات بھی کی ، جس میں (آرمی چیف جنرل آصف منیر اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار) نے بھی شرکت کی ـ
اس ملاقات کے دوران دفاعی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر غور کیا گیا ـ اس ملاقات مین ترکیہ کی ڈرون ٹیکنالوجی میں پیش رفت سے پاکستان کو بھی فائدہ پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ـ اور پاکستان نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو بھی ڈرون دیے جائیں ـ صدر پاکستان کی جانب سے ترکیہ کے صدر کو دیے گۓ عشائیے میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چاروں افواج کے سربراہوں نے بھی شرکت کی ـ

تبصرے