پاکستان ، امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے

      نیوز ٹوڈے : پاکستان  پیپلز پارٹی کے چیئرمین (بلاول بھٹو زرداری) کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈیل میکر ہیں اور پاکستان ان کے ساتھ ڈیل کر سکتا ہے ـ میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقعے پر جرمنی کے ایک ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوۓ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن یا کم از کم تجارتی معاہدہ کیا جا سکتا ہے ـ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان شروع دن سے ملکوں کو آپس میں جوڑنے کیلیے پل کا کردار ادا کرتا آ رہا ہے ـ  بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ ملک امریکہ اور چین کی آپسی مخالفت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں ـ لیکن پاکستان ، چین اور امریکہ کے تعلقات کو بہتر بنانے میں کردار ادا کر سکتا ہے ـ چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے کرتے ہیں پاکستان بھی ان کے ساتھ ڈیل کر سکتا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+