حماس نےجمعرات کے دن اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے

           نیوز ٹوڈے : فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) جاری ہفتے میں  4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دے گی ، جس کے بدلے میں اسرائیل فلسطین کے تمام قیدیوں کو رہا کر دے گا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق حماس جاری ہفتے جمعرارت کے دن  ریڈ کراس کے ذریعے  اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں صیہونی حکومت کے حوالے کر دے گا ـ اور ہفتے کے دن 3 اسرائیلی قیدیوں کو بھی رہا کر دے گا ـ

  رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب جنگ کے دوران بیماری یا اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے صیہونی قیدیوں کی لاشیں حماس اسرائیل کے حوالے کرے گا ـ صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ 27 فروری کو بھی حماس 4  اسرائیلی قیدیوں کو اسرائیل کے سپرد کرے گا ـ اور اس کے بعد اسرائیل 7 اکتوبر کے دن غزہ سے گرفتار کیے گۓ تمام عورتوں اور بچوں کو رہا کر دے گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+