نیویارک میں نائب وزیر اعظم پاکستان (اسحٰق ڈار) کی چینی وزیر خارجہ سےملاقات

      نیوز ٹوڈے :  نائب وزیر اعظم ( اسحٰق  ڈار ) کی چین کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات ہوئ ـ دونوں ممالک کے مابین تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیتہوئ  ـ وزارت خارجہ کی دی گئی رپورٹ کے مطابق نیوز یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر  نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے منگل کے دن چینی وزیر خارجہ (وانگ ای) سے ملاقات کی ـ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے پاک ، چین دوستی کا اعادہ کیا ، دونوں ملکوں کے مابین تعلقات ، سی پیک منصوبے اور عالمی اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا ۔

     اسحٰق ڈار کا کہنا تھا  کہ چین کے ساتھ قائم تعلقات کو  نئی بلندیوں تک لے کر جائیں گے ـ دوسری طرف چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین بنیادی معاملات اور پاکستان کے سماجی اور اقتصادی معاملات میں ہر قسم کی  مدد جاری رکھے گا ـ  نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں گلوبل گورنس کے اجلاس سے خطاب کرنے سے پہلے کہا کہ دنیا میں امن اور سلامتی کیلیے مجموعی اقدامات کی ضرورت ہے ـ موجودہ بحرانوں نے یو نائیٹڈ نیشن چارٹر کے مطابق بنے ورلڈ آرڈر کو بھی خطرے میں ڈال رکھا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+