برطانیہ میں 50 منٹ میں 80 مرتبہ بانگ دینے والے مرغے کے مالک پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد
- 25, فروری , 2025

نیوز ٹوڈے : مرغے نے 50 منٹ میں 80 مرتبہ بانگ دے دی جس پر مالک کو لاکھوں روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ـ برطانیہ کے گاؤں (نیو ٹوپٹن کے رہائشی ڈیرک باور) کے ہمسائیوں نے شکایت کی ان کے پڑوسی کا مرغا صبح ہی صبح پے در پے بانگیں دیتا ہے جس سے ان کی نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے ـ نیو ٹوپٹن گاؤں کی مقامی انتظامیہ نے اس شخص کے گھر کے قریب ایک آواز ریکارڈ کرنے والا آلا نصب کر دیا ـ جس پر انکشاف ہوا کہ ڈیرک باور کا مرغا صرف 50 منٹ میں 80 مرتبہ بانگ دیتا ہے جو کہ ایک غیر فطری عمل ہے ـ
مقامی حکومت نے ڈیرک کو اس معاملے کا حل نکالنے کیلیے نوٹس بھیجا ـ اس کے باوجود اس شخص نے اس معاملے پر کوئی توجہ نہ دی اور اس کا مرغا پڑوسیوں کی نیند حرام کرتا رہا ـ آخر کار حکومت نے یہ کیس مجسٹریٹ کو بھجوا دیا جس نے مرغے کے مالک پر 3 ہزار پاؤنڈ یعنی کہ 11 لاکھ 71 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ـ

خاص خبریں
-
ایرانی حملے میں متاثرہ "ساروکا ہسپتال" میں زخمی صیہونی فوجیوں کا علاج ہوتا تھا ، عباس عراقچی
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے (نریندر مودی) کو کافی دقت اٹھانا پڑی
-
ایران پر حملے سے متعلق ٹرمپ اگلے دو ہفتوں کے دوران فیصلہ کریں گے ، ترجمان وہائٹ ہاؤس
-
ایران نےاسرائیل پر "وعدہ صادق سوم" کی چودھویں لہر کی ویڈیو جاری کردی
تازہ ترین

تبصرے