اپوزیشن پارٹیوں نے حکومت مخالف تحریک چلانے کیلیے اسلام آباد میں میٹنگ بلا لی

 

     نیوز ٹوڈے : حکومت مخالف اتحاد نے وفاقی دارالحکومت (اسلام آباد) میں حکومت مخالف اتحاد  کی ایک بڑی میٹنگ بلانے کا فیصلہ کر لیا ـ میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن گرینڈ الائنس نے 26 اور 27 فروری کو  دارالحکومتی شہر اسلام آباد میں ایک کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں تمام اپوزیشن پارٹیوں کو شامل ہو نے کی دعوت دی گئی ہے ـ اس میٹنگ میں مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ـ اور حکومت مخالف تحریک چلانے کیلیے ایجنڈا تیار کیا جائے گا ـ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں حکومت مخالف اتحاد میں شامل تمام پارٹیاں شرکت کریں گی ـ

     دوسری طرف اپوزیشن گرینڈ الائنس کے سلسلہ میں "تحریک تحفظ آئین اور جے ڈی اے" کی ایک مشترکہ کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے ـ اس میں جے ڈی اے کی جانب سے " سردار رحیم ، ڈاکٹر صفدر عباسی ، حسنین مرزا اور زین شاہ " شمولیت اختیار کریں گے جبکہ " تحریک تحفظ آئین پاکستان کی طرف سے حلیم عدل شیخ ، ناصر شیرزای ، اکوندزادہ حسین یوسفزئی ، ساجد ترین اور صاحبزادہ حامد رضا " کو چنا گیا ہے - یہ کمیٹی سیاسی جدوجہد کے بنیادی حقوق کی فہرست تیار کرے گی جس کے بعد اپوزیشن گرینڈ الائنس کی اگلی میٹنگ  26 اور 27 فروری کو اسلام آباد میں ہو گی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+