حکومت تعاون نہیں کر رہی اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا مجبوری ہے صدر پاکستان آصف زرداری
- 26, فروری , 2025

نیوز ٹوڈے : صدر پاکستان (آصف زرداری) کے ساتھ پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی وفد کے ممبران اور تنظیمی رہنماؤں کی لاہور کے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے صدر مملکت کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے ـ پیپلز پارٹی کے وفد کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو شامل نہیں کیا جا رہا ـ ترقیاتی فنڈز کی تقسیم میں بھی انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے ـ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد نے آصف زرداری کو حلقوں کے مسائل سے آگاہی دی ـ
صدر پاکستان آصف زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں پنجاب کے گورنر "سردار سلیم حیدر ، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی پنجاب کے سابقہ گورنر مخدوم احمد محمود اور پنجاب اسسمبلی کے ممبران سردار ممتاز علی چانگ ، ملک واصف مظہر راں ، جام رئیس نبیل ، رانا اقبال سراج ، قاضی سعید احمد ، میاں کامران عبداللہ ، سید عامر شاہ ، حبی الرحمٰن چانگ ، انعام باری ، نرگس فیض ، ملک نیلم جبار اور شازیہ عابد" شامل تھے ـ صدر مملکت آصف زرداری نے پارٹی کے ممبران سے ملاقات کی اور یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے آگاہ کروں گا ـ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پارلیمانی وفد آئندہ آنے والے بجٹ تک انتظار کرے ـ

خاص خبریں
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے شرائط رکھ دیں
-
یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم
-
اٹلی سے غزہ کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان کر دیا
-
جوہری توانائی کی معائنہ کار ٹیم نے اپنے جوتوں میں جاسوسی چپس چھپا رکھی تھیں ایران نے کیا انکشاف
تازہ ترین

تبصرے