پاکستان کے اقتصادی جائزے کیلیے آئی ایم ایف کا وفد 3 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے گا

     نیوز ٹوڈے : آئی ایم ایف جائزہ مشن 3 مارچ کو اقتصدی جائزے کیلیے پاکستان آۓ گا ۔ سرکاری ملازمین کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی پر منحصر ہے ـ  پاکستان کے مقامی  میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات مارچ کے وسط تک جاری رہیں گے ۔ "نیتھن پورٹر" کی زیر قیادت آئی ایم ایف کا 9 اراکین پر مشتمل وفد 3 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے گا ـ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق  تاریخی اور تکنیکی سطح کے مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے ـ آئی ایم ایف مالی سال 2025 اور 26 کیلیے بجٹ کی تجاویز دے گا ـ

     ذرائع کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف بھی آئی ایم ایف کی رضا مندی سے دیا جائے گا ـ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ ، توانائی ، وزارت منصوبہ بندی اور اسسٹیٹ بینک کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے ـ ایف بی آر ، نیپرا اور اوگرا کو بھی مذاکرات میں شامل کیا جائے گا ـ  پاکستان کے چاروں  صوبوں کے ساتھ بھی مذاکرات کیے جائیں گے ـ البتہ کالئمیٹ فنانسنگ پنجاب اور بلوچستان دونوں صوبوں کے ساتھ آج مذاکرات کیے جائیں گے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+