امریکہ نے اسرائیل کو 3 ارب ڈالر کا اسلحہ اور مشینری فروخت کرنے کا اعلان کر دیا
- 03, مارچ , 2025

نیوز ٹوڈے : امریکہ نے اسرائیل کو 3 ارب ڈالر مالیت کا سلحہ اور بلڈوزر دینے کی اجازت دے دی ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے اسرائیل کو 3 ارب ڈالر کا اسلحہ اور مشینری فروخت کرنے کی منظوری دے دی ـ اسلحہ کی اس کھیپ میں فلسطین پر استعمال کرنے کیلیے امریکہ کے خطرناک قسم کے ہتھیا رشامل ہیں ـ امریکہ کی ڈیفنس سیکیورٹی سسٹم کو آپریشن ایجنسی کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ (مورکو رو ہیو) نے 2.4 ارب ڈالر کے باڈیز بم اور دوسرے ہتھیار اسرائیل کو فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں ـ
جبکہ 675.7 ملین ڈالر کے دوسرے بم اور کٹس وغیرہ اور 295 ملین ڈالر کے بلڈوزر سمیت دوسری مشینری فروخت کرنے کے معاہدے پر بھی امریکی وزیر خارجہ نے دستخط کر دیے ہیں ـ امریکہ کی ڈیفنس ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اسرائیل کو مزید اسلحہ فروخت کرنے کیلیے بھی تیار ہے ـ امریکی وزیر خارجہ نے تفصیلی وضاحت دیتے ہوۓ کہا کہ اسرائیل کو اسلحہ کی اشد ضرورت ہے اور اسرائیل کو اسلحہ اور دیگر چیزیں فراہم کرنا امریکہ کے قومی مفاد کیلیے ضروری ہے ـ رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی امریکہ ، اسرائیل کو 7.4 ارب ڈالر کے بم اور دیگر اسلحہ دینے کی منظوری دے چکا ہے ـ

تبصرے