جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل نے غزہ کو امدادی سامان کی فراہمی مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا
- 03, مارچ , 2025

نیوز ٹوڈے : جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے ختم ہوتے ہی اسرائیل نے غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی معطل کر دی ـ اسرائیل کے وزیر اعطم (بن یامین نیتن یاہو) کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گۓ بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے اختتام پر فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کی طرف سے اس معاملے میں مزید مذاکرات کو جاری رکھنے سے انکار پر اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ کو امدادی سامان کی فراہمی مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ـ ایک دن قبل ہی جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے اختتام پر اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کو عارضی طور پر بڑھانے کا اعلان کیا تھا ـ
جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں توسیع کی تجویز امریکہ نے دی تھی لیکن اسرائیل نے یوٹرن لے لیا اور غزہ کی امداد کو مکمل طور ہر روک دیا ـ دوسری جناب حماس نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر زور دیا ہے ـ حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی امداد کو روکنا سرا سر بلیک میلنگ ہے ـ حماس کی جانب سے جاری کیے گۓ بیان میں کہا گیا کہ خطے میں استحکام اور یرغمالیوں کی رہائی کا واحد راستہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد ہے ـ حماس کے مطابق اسرائیل کا یہ فیصلہ جنگی جرائم اور معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے ـ

تبصرے