یورپی رہنماؤں نے یوکرین جنگ کے اختتام تک یوکرین کی مدد جاری رکھنے کا اعلان کر دیا
- 03, مارچ , 2025

نیوز ٹوڈے : یورپی رہنماؤں نے یوکرین جنگ کے اختتام تک یوکرین کو فوجی امداد کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ـ (امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی) کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کے بعد برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کا اجلاس یوکرین کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلیے بلایا گیا ـ برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کے بلاۓ گۓ اجلاس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی اور فرانس ، جرمنی اٹلی اور تمام یورپی ملکوں کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اس اجلاس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل ، یورپی کمیشن اور یورپین کونسل کے صدر بھی شریک تھے ـ اس اجلاس میں روس ، یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں اور اس معاملے میں یورپی دفاع کی وسیع تر کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ـ اجلاس کے آخر میں برطانیہ کے وزیر اعظم نے اجلاس میں شامل یورپی ملکوں کے سربراہوں کی جانب سے 4 اہم نکات پر اتفاق کا اعلان کیا ـ
برطانوی وزیر اعظم کےمطابق اجلاس میں جن 4 نکات پراتفاق کیا گیا ان میں "جب تک یوکرین جنگ جاری رہے گی یورپی ملک اس کی فوجی مدد جاری رکھیں گے دوسرا روس پر اقتصادی دباؤ ڈالا جاۓ گا ـ تیسرا ہر امن مذاکرات کی میز پر یوکرین موجود رہے گا اور چوتھے نمبر پر امن معاہدے کی صورت میں مستقبل میں یورپی ملکوں کے سربراہان رو سی حملے کو روکنا ہدف بنائیں گے " ـ برطانوی وزیر اعظم (سرکیئر اسسٹارمر) نے یوکرین کو " یو کے ایکسپورٹ فنانس" کے 1. ارب ڈالر پاؤنڈ استعمال کرنے کی اجازت بھی دے دی ـ یوکرین اس رقم سے 5 ہزار ایئر ڈیفنس میزائل خرید سکے گا ـ اور یہ میزائل بلفاسٹ میں تیار کیے جائیں گے اس طرح برطانیہ کے ڈیفننس سیکٹر میں نوکریاں بھی دی جائیں گی ـ

تبصرے