سعودی عرب سے 17 ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
- 03, مارچ , 2025

نیوز ٹوڈے : سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم 17 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ـ "سعودی عرب میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کرنے والی مشترکہ کمپنی کی جانب سے کیے گۓ اعلان میں کہا گیا کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ـ مشترکہ کمپنی کی جانب سے جاری کیے گے بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں میں پکڑے گۓ 10 ہزار 128 افراد نے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کی اور 4 ہزار 128 افراد نے سرحدی قوانی کی خالف ورزی کی جبکہ 84 غیر ملکیوں نے لیبر قوانین کی خلاف ورزی کی ـ
کمیٹی کے مطابق پچھلے ایک ہفتے کے دوران 483 ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جو سعودی عرب کی سرحد غیر قانونی طریقے سے عبور کر رہے تھے ـ جن میں سے 41 فیصد یمن کے ، 5 فیصد ایتھوپیا کے ، جبکہ 15 فیصد دوسرے ملکوں کے افراد شامل تھے ـ رپورٹ کے مطابق 15 ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی تارکین وطن کو سہولیات پہنچا رہے تھے ـ سعودی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو کسی بھی قسم کی سہولت پہنچانا سنگین جرم ہے ـ اور اس کے مرتکب مجرم کو 15 سال قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا دی جاۓ گی ـ

تبصرے