نیتن یاہو نے حماس کو اسرائیلی قیدیوں کو نہ چھوڑنے پر ناقابل تصور نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکی دے دی
- 04, مارچ , 2025

نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) نے حماس کو دھمکی دی کہ اگر اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو اس کو ناقابل تصور نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ـ " بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق پیر کو اسرائیلی پارلیمنٹ کے اجلاس میں خطاب کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر حماس نے ہمارے قیدیوں کو رہا نہ کیا تو اس کو ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جن کا اس نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا ـ بن یامین نیتن یاہو نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ غزہ پٹی پر جنگ دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں ـ اور اب کبھی نہ رکنے والی جنگ کے دوسرے مرحلے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ـ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کی دور کی سوچ سے اتفاق کرتے ہیں ـ
حماس کی قید میں موجود اسرائلیوں کے لواحقین نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم کے خطاب کے دوران احتجاج شروع کر دیا ـ جس سے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی اور قیدیوں کے لواحقین کے درمیان جھڑپ ہو گئی ـ غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے اختتام پر اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کو عارضی توسیع دینے کا یکطرفہ اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا ـ جس کے جواب میں حماس نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلےمیں توسیع دینے کے اسرائیلی مطالبے کو رد کردیا تھا ـ حماس کی جانب سے انکار پراسرائیل نے غزہ میں ہر قسم کی امداد کی فراہمی بند کر دی تھی ـ

تبصرے